10 ستمبر 2026 - 16:12
امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے جولانی کے حامی گروہوں کو جدید اسلحہ فراہم کیے جانے کا انکشاف

عراق کے صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے جولانی سے وابستہ مسلح گروہوں کو جدید ہتھیار، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرکے عراق کی سرحد کے قریب شام کے علاقے البوکمال میں تعینات کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذرائع نے آج جمعرات کو خبر رساں ادارے المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب اور امریکا نے جولانی سے وابستہ مسلح عناصر کے ایک گروہ کو جدید ہتھیاروں، گولہ بارود، فوجی سازوسامان اور نئی بکتر بند گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مسلح عناصر کو عراق کی سرحد کے قریب شام کے علاقے البوکمال میں، مغربی الانبار میں واقع القائم سرحدی گزرگاہ کے نزدیک تعینات کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی ایک ایسے منصوبے کے تحت انتہائی خفیہ انداز میں کی جا رہی ہے، جس کے مقاصد ابھی واضح نہیں ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عراقی سرحد کے قریب ان مسلح گروہوں کا اجتماع اس منصوبے کے حوالے سے متعدد سوالات پیدا کرتا ہے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان تمام سرحدی علاقوں میں مکمل سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور سکیورٹی رکاوٹوں کو عبور کرنا ممکن نہیں۔ تاہم عراق اور شام کی 650 کلومیٹر طویل سرحد کے جغرافیائی پھیلاؤ اور پیچیدگی کے پیش نظر انہوں نے ان علاقوں میں مزید سکیورٹی اقدامات کیے جانے پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha